امت مسلمہ کو اسلام کی سربلندی اور دین اشاعت کیلئے اپنے گھروں سے نکل کر دین کے مطابق ماحول بنانے کی ضرورت ہے، مولانا جان نعیمی

انشاء اللہ بہت جلد سکھر میں مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا ، مفتی ابراہیم قادری

اتوار 25 جولائی 2021 19:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) امیر مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جان نعیمی/جانشنین مفتی اعظم فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابراہیم قادری ، ممبر سپریم کونسل مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کو اسلام کی سربلندی اور دین اشاعت کیلئے اپنے گھروں سے نکل کر دین کے مطابق ماحول بنانے کی ضرورت ہے ہر مسلمان کو اپنا اخلاق بہتر بنانا ہوگا اپنے کردار کو نمونہ کے طور پر پیش کرنے کیلئے ہمیں آقائے کائنات ؐکے اسوہ حسنہ کو سامنے رکھنا ہو گا دنیا کی زندگی برف کی مانند پگھل رہی ہے اس نے ختم ہو جانا ہے اسکے ختم ہونے سے قبل ہمیں آخرت کی زندگی کی تیاری کرنا ہوگی ,قبر کی زندگی تاریکی کی زندگی ہے نیک لوگوں کیلئے قبر ایک باغ ہوگی گنہگار کیلئے عذاب ، ہماری تمام مشکلات کا حل دین اسلام میں ہے ہم سب کو چاہئے کہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے کوشش کریں ، مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور طلباء اس کے حفاظتی دستہ ہیں ، والدین اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آشنا کرائیتاکہ دینی معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے ، اللہ اور اسکے رسول کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے سے ہی زندگی سنوار سکتی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے دورہ سندھ کے موقع پر مرکزی جماعت اہلسنت ضلع سکھر کے زیر اہتمام مرکز اہلسنت جامعہ غوثیہ رضویہ ( ٹرسٹ ) باغ حیات علی شاہ سکھر میں زیر سرپرستی جانشنین مفتی اعظم فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابراہیم قادری ، ممبر سپریم کونسل مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے منعقدہ اجلاس کے بعد کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا اجلاس میں خصوصی طور پر پیر طریقت حضرت قبلہ سید ضمیر حسین شاہ جیلانی ، ناظم اعلی مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ سمیت صاحبزادہ عبید اللہ قریشی ، مولانا افضل الحسینی ، ،میاں صفدر حسین سہروردی ، علامہ کریم ڈنو نعیمی ، صاحبزادہ ، حامد محمود فیضی ، حافظ محبوب سہتو ، عبدالشکور قادری ، ڈاکٹر سعید اعوان دیگر عہدے داروں و علماء کرام نے شرکت کی جلاس میں تنظیمی امور و حالات حاضرہ پرتبادلہ خیال کیا گیا ، شرکاء اجلاس کا مزید کہنا تھا کہ دین کے مطابق اعمال کی بدولت امن معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے ، اسلام عظیم دین ہے یہی وجہ ہے کہ انسانیت کے دشمن دین عظیم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیںاسلام انسانیت سے پیار و محبت کا درس دیتا ہے کیونکہ انسان کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں اس کا پیدا کرنے والا اللہ تعالی ہے انہوں نے کہا کہ آج کفریہ طاقتیں اسلام کے خلا ف گھنائونی سازشیں کر کے اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنا چاہتی ہے جس کو امت مسلمہ کو ناکام بنانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ بہت جلد سکھر میں مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں