سکھر پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے

اتوار 25 جولائی 2021 19:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایت پرسکھر پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں گذشتہ روز سکھر پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں ، کاروائیاں کچھ اس طرح سے عمل میں لائی گئی ہیں پنوعاقل پولیس نے حدود میں ناکہ بندی کے دوران کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش امام بخش گڈانی اور گٹکہ فروش سجاد لاھوری گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج قبضے سے 2500 گرام چرس اور بھاری مقدار میں گٹکہ مضر صحت انڈین گٹکہ چھالیہ برآمدکی ،دبر پولیس کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران کاروائی، مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم عرفان قاضی گرفتار ،ملزم ڈکیتی چوری سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ،ایئر پور ٹ پولیس کا حدود میں مغفی اطلاع پہ جواریوں کے خلاف کاروائی، جوا ڈیلر سمیت 3 ملزمان گرفتار جوا کی مختلف اقسام کی گیمز آکڑا پرچی بکس کلکیولیٹر برآمدکئے ، ملزمان میں رحمن، بابر اور دیدار شامل ہیں ، روہڑی پولیس کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران کاروائیاں، متعدد سنگین جرائم اور مقدمات میں مطلوب دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج ،ملزمان میں شہباز مغل اور زاہد شیخ شامل ہیں ، گرفتار ملزمان منشیات ڈکیتی چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اسی طرح روہڑی پولیس کی ایک اور کاروائی کے دوران ملزم بشن عرف بشو زنگیجو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے پان پراگ گٹکہ سمیت دیگر انڈین گٹکہ برآمد مقدمہ درج کیا ، جبکہ سائیٹ پولیس کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران کاروائی، منشیات فروش وزیر علی گرفتار، قبضے سے 4000 ہزار گرام چرس برآمد مقدمہ درج کر کے ملزم کے قبضے سے چار ہزار گرام چرس برآمد مقدمہ درج کیا ، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموںنے کامیاب کاروائیوں پر پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں