جھانگڑو پولیس چوکی کا انچارج پرسرار طور پرفوت ، کمرے سے لاش برآمد ، میت اسپتال سے گھر منتقل

اتوار 25 جولائی 2021 20:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) جھانگڑو پولیس چوکی کا انچارج پرسرار طور پرفوت ، کمرے سے لاش برآمد ، میت اسپتال سے گھر منتقل ، میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، علاقے میں سوگ کی فضاء ، تفصیلات کے مطابق جھانگڑو تھانہ کی پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی عبد القادر بروہی گذشتہ رات پرسرار طور پرفوت ہو گئے ہیں ،اطلاعات کے مطابق عبدالقادر بروہی رات دیر سے اپنی چوکی کے روم میں داخل ہوئے صبح دیر تک کمرے سے باہر نہ آئی. پولیس اہلکاروں نے کمرے میں داخل ہوکر عبدالقادر کو جگانے کی کوشش کی تاہم تب تک وہ دم توڑ چکا تھا، مرحوم کی میت ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ ہسپتال منتقل کی گئی�

(جاری ہے)

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں