سکھر پولیس کا ڈاکوؤں کیساتھ مبینہ مقابلہ ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،اسلحہ برآمد

بدھ 28 جولائی 2021 21:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) سکھر پولیس کا ڈاکوؤں کیساتھ مبینہ مقابلہ ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،اسلحہ برآمد ،زخمی ڈاکو اسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کا تھانہ جھانگڑو کی حدود کٹپر پل کے قریب ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو بنام منصور مغل اور آصف کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ مقابلے کے دوران ملزمان کے ساتھی فرار ہونے مین کامیاب ہوگئے ہیں ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کیمطابق گرفتار ڈاکو موٹر سائیکل اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے، گرفتار زخمی ڈاکوؤں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں