سکھر ، پیپلزپارٹی کے کارکن پرویز میرانی کا نوکری سے معطلی کے خلاف اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) سکھر کے علاقے بندر روڈ کے مکین پی پی جیالے پرویز میرانی ولد پنھون خان نے نوکری سے جبری معطل کئے جانے والے مبینہ عمل کے خلاف سکھر پریس کلب کے باہر اپنے عزیزوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے 2012میں اسے محکمہ اوقاف میں چوکیداری کی نوکری فراہم کی گئی تھی اور باقاعدگی سے تنخواہ بھی مل رہی تھی لیکن افسوس 2018کے دوران ڈیوٹی مجھے زبردستی نوکری سے نکال دیا گیا بنا نوکری کے کئی سالوں سے بے روزگار و مددگار نوکری کی بحالی کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں پی پی کی اعلی ،صوبائی ،ضلعی قیادت نے مکمل نظر انداز کررکھا ہے بیروزگاری کی وجہ سے گھر میں نوبت فاقہ کشی تک جاپہنچی ہے متاثرہ شخص نیپی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ودیگر مرکزی و صوبائی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے نوکری فراہم کرکے اسکے اہلخانہ کو فاقہ کشی کی زندگی گذارنے سے بچایا جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں