تین روز قبل حرا ہسپتال میں قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقار جتوئی گرفتار

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) سکھر پولیس کی کاروائی، تین روز قبل حرا اسپتال میں قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقار جتوئی گرفتارترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق چند روز قبل حرا اسپتال قاتلانہ حملے واقعہ کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے جس سکھر پولیس نے مغفی اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوئے جاگیرانی برادری پہ قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقار جتوئی کو گرفتار کرلیا ہے ترجمان پولیس سکھر کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے حملے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس کے چھاپے مار رہی ہے جنہیں بہت جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی واضع رہے کہ حملے میں دو افراد قتل جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں