سکھر ،مفتی تقی عثمانی کو بلامقابلہ وفاق المدارس العربیہ کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 19 ستمبر 2021 18:30

ی* سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) مفتی تقی عثمانی کے بلامقابلہ وفاق المدارس العربیہ کے صدر منتخب ہونے پر علماء کرام کی جانب سے مبارکباد ، مفتی تقی عثمانی پر اعتماد کا اظہار ، تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی بلامقابلہ وفاق المدارس العربیہ کے صدر منتخب ہوگئے، انکے صدر منتخب ہونے پر جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی سمیت دیگر علماء کرام نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا ، جاری کردہ بیان میں جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے مزید کہا کہ ہماراملک اسلام کے نام پر بناہے آئین اسلامی ہے،مذہب اسلام ایک امن کادین ہے اوریہ دنیاکوصحیح اورمثبت پیغام دے سکتاہے تمام مسائل کاحل اسلام کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

آج دنیابھرمیں اسلام کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازش ہورہی ہے ، مسلمان ایک ہے اوراپنی قوت سے اس سازش کوناکام کرے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں