غ*سکھر، ایف آئی اے نیبینظیر یونیورسٹی کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کوگرفتار کرلیا

ٹ*ملزم عدالت میں پیش، 40 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کرنے کا الزام ہے

اتوار 19 ستمبر 2021 18:30

kسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) ایف آئی اے سکھر کی لاڑکانہ میں کاروائی ،بینظیر یونیورسٹی کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر گرفتار ،ایف آئی اے نے سکھرکی عدالت میں پیش کرکے دو روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ،ملزم کو 40 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے ،ایف آئی اے ذرائع ایف آئی اے تفصیلات کے مطابق سکھر کی ایک ٹیم نے لاڑکانہ میں کاروائی کرتے ہوئے شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے آریجا کے علاقے میں قائم کیمپس کی تعمیر میں 2011 میں 40 کروڑروپے سے زائد کی کرپشن کرنے کے الزام میں سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر انجنیئر عبدالوحید منگی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کو فیملی کے ساتھ لاڑکانہ سے نوڈیرو جاتے ہوئے گرفتارکیا گیا جسے سکھر لاکر سکھر کی سیشن کورٹ میں پیش کردیا عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر ملزم کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر اس کے حوالے کردیا ہے واضح رہے کہ شہید بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے آریجا کیمپس کی تعمیر کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 12 ارب روپے جاری کیے گئے تھے مگر کیمپس کی تعمیر کے دوران کروڑوں روپیکی رقم خورد برد کرلی گئی تھی جس کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تحقیقات کی گئی تو کروڑوں روپے کی کرپشن سامنے آئی تھی جس کی بنیاد پر ملزم کو پہلے نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا لیکن بعد ازاں اسے بحال کیا گیا اوراس حوالیسے 21 ستمبر کو یونیورسٹی کی سنڈیکٹ کا اجلاس بھی ہونا تھا جس میں آریجا کیمپس کی تعمیر میں کرپشن کے حوالیسے فیصلہ کیا جانا تھا لیکن اس سے قبل ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں