Wسول اسپتال سکھر چمنی ڈپارٹمنٹ میں اآتشزدگی

اتوار 19 ستمبر 2021 18:30

,سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) سول اسپتال سکھر چمنی ڈپارٹمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی ، ٹرانسفارمر سمیت دیگر سامان جل کر خاکستر ، فائر ٹینڈر نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ، علاقے کی بجلی بند ، تفصٰلات کے مطابق سکھر کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج اینڈ اسپتال( سول اسپتال ) کے چمنی ڈپارٹمنٹ میں پرسرار طور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ڈپارٹمنٹ میں موجود قیمتی سامان کو جلا ڈالا آگ کے شعلے قریبی لگے ہوئے ٹرانسفارمر کو بھی اپنی لپٹ میں لے آئے اور ٹرانسفارمر بھی جل گیا ، مقامی افراد نے آگ لگنے کی فوری اطلاع قریبی فائر اسٹیشن کو دی فائر ٹینڈر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ کو کنٹرول کر لیا ، اسپتال زرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہے ، ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث سول اسپتال اور قریبی علاقے کی بجلی بند ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں