سکھر: موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،موٹر سائیکل سوار جاںبحق

پولیس نے خونی ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے لی ،نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے

پیر 20 ستمبر 2021 22:56

ٰسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) کندھرا کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،موٹر سائیکل سوار جاںبحق ،پولیس نے خونی ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے لی ،نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کندھرا کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اربیلو میربحر موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا ،اطلاع کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خونی ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لیکرنعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ،نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں