سکھر:سندھ ہائی کورٹ کا ماتحت عدالت کو صحافی عزیز میمن قتل کیس چار ماہ میں نمٹانے

کاحکم ،ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

پیر 20 ستمبر 2021 23:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ کا ماتحت عدالت کو صحافی عزیز میمن قتل کیس چار ماہ میں نمٹانے کاحکم ،ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں صحافی عزیز میمن قتل کیس کے ملزم فرحان سہتو کی جانب سے داخل آئینی درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران ملزم فرحان سہتو کے وکیل نے درخواست کے حق میں دلائل دیئے اور عدالت سے ملزم کو ضمانت دینے کی استدعا کی تاہم عدالت نے اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی اورٹرائل کورٹ کو صحافی عزیز میمن قتل کیس کو چار ماہ میں نمٹانے کا حکم جاری کردیا واضح رہے کہ نوشہروفیروز ضلع کے صحافی عزیز میمن کو ڈیڑہ سال قبل قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں