سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیساتھ مقابلہ ،تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ،اسلحہ برآمد

پیر 20 ستمبر 2021 23:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیساتھ مقابلہ ،تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ،اسلحہ برآمد ،تفصیلات کے مطابق سکھر کے تھانہ سی سیکشن سکھر کی حدود نزد سادھو بیلہ بندر روڈ پر چار نامعلوم مسلح افراد اور تھانہ سی سیکشن سکھر پولیس کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ھوا جسکے نتیجے میں تین جوابدار بنام ڈھولن عرف ڈھولو ولد عبدالرحمان شر سکنہ گڑی یاسین ضلع شکار پور،علی ڈنو عرف گڈو لکھن اور علی گل شیخ کو گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار کر کے قبضے سے تین ٹی ٹی پسٹلز پانچ گولیاں برآمد کرکے زخمیوں کو سول اسپتال سکھر روانہ کیا گیا جبکہ ایک جوابدار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار جوابدار موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کا مزید ریکارڈ معلوم کیا جارہا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں