نامعلوم چور پولیس و شہریوں کیلئے عذاب بن گئے ،ائیر پورٹ تھانے کی حدود میں مسلح افراد کی لوٹ مار

پیر 20 ستمبر 2021 23:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) نامعلوم چور پولیس و شہریوں کیلئے عذاب بن گئے ،ائیر پورٹ تھانے کی حدود میں مسلح افراد کی لوٹ مار ،جیکب کے رہائشی سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل ،نقدی موبائل فون لوٹ کر فرار،شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف موئثر کاروائی نہ ہونے پر نامعلوم چور پولیس و شہریوں کیلئے عذاب بن گئے ہیں گذشتہ روز تھانہ ائیر پورٹ ت کی حد میں نامعلوم مسلح افراد جیکب کے رہائشی مجاہد حسین ابڑو سے اسلحے کے زور پر 125موٹر سائیکل ،نقدی موبائل فون لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے چوری ،لوت مار ،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ایس ایس پی سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں