صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو کا صوبہ سندھ کے بیراجوں کی بہتری پر منعقدہ اجلاس کی صدارت

منگل 21 ستمبر 2021 17:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے سکھر میں چیف انجینئر لیفٹ بینک سکھر ریجن کے دفتر میں صوبے کے بیراجوں کی بہتری کے حوالے سے محکمے کے افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران نے انہیں سکھر بیراج کی اہمیت، پانی ڈسچارج کرنے کی گنجائش، بیراجوں کو درپیش مسائل اور انکے ممکنہ حل اور دیگر پہلوو ں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے پروجیکٹ ڈائریکٹر برائے سندھ بیراج امپرومنٹس پروجیکٹ غلام محی الدین مغل کو ہدایت کی کہ وہ نومبر کے مہینے تک ورلڈ بینک سے بیراج امپرومنٹ پروگرام کے تحت سکھر بیراج کی فزیبلٹی رپورٹ کو بھی شامل کروانے کی کوشش کریں دوسری صورت میں بیراجوں کی بحالی اور مرمت کے لیے اسے سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں شامل کروانے کیلئے سندھ کابینہ سے منظوری لی جائیگی تاکہ جلد از جلد سکھر بیراج سمیت صوبے کے دیگر بیراجوں کی بحالی اور مرمت پر کام کرکے انہیں بہتر صورت حال میں لایاجاسکے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر جام خان شورو نے محکمہ آبپاشی کے تمام متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ محکمے میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کے کام کا جائزہ لینے کے متعلق ہر 15روز میں اجلاس طلب کریں اور جاری منصوبوں پر افسران کی کارکردگی اور کام کا جائزہ لیا جائے۔صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی نے سیکریٹری محکمہ آبپاشی کو بھی ہدایت کی کہ وہ اگلے آنے والے بیراج امپرومنٹس کے اجلاس میں سکھر بیراج، گڈو بیراج اور کوٹری بیراج کے متعلقہ تمام انجینئرز کو طلب کرکے ان سے اگلے مرحلے پرتفصیلی پرزنٹیشن لیں۔

اجلاس میں محکمہ آبپاشی کی صوبائی سیکرٹری سہیل احمد قریشی، چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بینک سید سردار شاہ ، چیف انجینئر سکھر بیراج رائٹ بینک ولی محمد نائیچ، ایم ڈی سیڈا پریتم داس و دیگر افسران بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں