کالے کورٹ کی عظمت کے لئے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ،سردار لطیف کھوسہ

پاکستان بار کونسل کا الیکشن براہ راست ہونا چاہئے،سابق گورنر پنجاب کا سکھر میں وکلا برادری سے خطاب

منگل 21 ستمبر 2021 21:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) سابق گورنر پنجاب ایڈوکیٹ سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کالے کورٹ کی عظمت کے لئے کچھ بھی کرنا پڑا کرینگے،ہائی کورٹ بارکونسل سکھر کے ساتھ بڑی زیادتیاں ہو رہی ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی کورٹ بارکونسل میںوکلاء برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بار کونسل کا الیکشن براہ راست ہونا چاہئے ،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن پر دو سال سے من پسند بندہ بٹھا لیا ہے،انہوں نے کہا کہ مجھ پر پابندی لگا دی گئی تھی کے میں سیاست نہیں کرسکتا، عاصمہ جہانگیر کومیں لیکر آیا تھا ، اپنا نظام بھی ٹھیک کرنا پڑیگا اور محبوب وطن کرنے والوں کو لانا چاہتے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں