ایڈیشنل سیشن جج کی سربراہی میں ایئرپورٹ تھانے پر عدالتی چھاپہ، بلاجواز گرفتار رمضان شر سمیت پانچ افراد بازیاب

منگل 21 ستمبر 2021 21:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ایڈیشنل سیشن جج کی سربراہی میں ایئرپورٹ تھانے پر عدالتی چھاپہ، بلاجواز گرفتار رمضان شر سمیت پانچ افراد بازیاب ، بازیاب افراد سمیت متعلقہ تھانے کے انچارج سمیت عملے کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم، تین روز قبل پولیس نے میرے بھائی رمضان شر کو گرفتار کیا تھا، فریادی سکندر شر، رہائی عیوض ایک لاکھ رشوت مانگی گئی تھی، فریادی سکندر شرتفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی سربراہی میں عدالتی عملے نے تھانہ ائیر پورٹ پر عدالتی چھاپہ مارا اور بلاجواز گرفتار شخص رمضان شر سمیت چار قیدیوں کو برآمد کر کے فوری طور پر بلاجواز گرفتار رمضان شر سمیت دیگر افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ نے حق گرفتار افراد کو پیش کرنے سمیت تھانہ ایس ایچ او امجد مغل کو ہیڈ محرر سمیت پیش ہونے کابھی حکم دیا، بازیاب ہونے والے رمضان شر کے بھائی سکندر شر نے صحافیوں کو بتایا کہ تین دن قبل سائٹ تھانے کی پولیس نے میرے بھائی رمضان شر کو گرفتار کیاتھااور اسکی رہائی کیلئے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی انکار پر اسے فل فرائی کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں