سکھر میونسپل کارپوریشن کی غفلت و لاپرواہی،رہائشی و تجارتی مراکز سمیت شاہراؤں پر صفائی کے ناقص انتظامات ،مہلک بیماریاں پھیلنے لگیں

منگل 21 ستمبر 2021 21:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کی غفلت و لاپرواہی،رہائشی و تجارتی مراکز سمیت شاہراؤں پر صفائی کے ناقص انتظامات ،مہلک بیماریاں پھیلنے لگی ،شہریوں و علاقہ مکینوں سمیت مسافر گاڑیوں کو پریشانی کا سامنا ،سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ، صوبائی وزیر بلدیات سمیت کمشنر و ڈپٹی کمشنر سکھر و بالاحکام سے نوٹس لیکر سہولیات فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کے صفائی ڈپارٹمنٹ کے عملے کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے پڑے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، شہر کے تجارتی و کاروباری مرکزکے بعد اب مصروف ترین شاہراؤں پر بھی جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ سے وبائی امراض و بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی کافی حد تک بڑھتا جارہا ہے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گذرے والے شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سمیت صفائی کے عملے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے صفائی کا عملہ سیاسی اور سرکاری افسران کے بنگلوں پر ڈیوٹیاں بجا رہا ہے لیکن عوامی شکایت کے باوجود شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی موئثر اقدام نہیں کئے جارہے ہیں سکھر کے شہریوں ،سماجی حلقوں سمیت متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر سکھر ،میونسپل کمشنر سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں