کشمور پولیس کی کارروائی، قلات کے دو افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا

بدھ 22 ستمبر 2021 18:10

سکھر۔22ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) :کشمور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قلات کے دو افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔ ترجمان کشمورپولیس کے مطابق قلات سے تعلق رکھنے والے دو افراد علی اکبر یوسفزئی اور رحیم بخش یوسفزئی کو نسوانی آواز پر ڈاکوں کے گروہ نے کچے کی طرف بلایا تھا،دونوں افراد جب کچے کی طرف جارہے تھے تو پولیس نے ان کو روک لیا، پوچھ گچھ کرنے پر انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ہم شادی کی بات کرنے جا رہے ہیں جس پر پولیس نے ان کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد دونوں افراد نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اسی طرح وہ اغوا ہونے سے بچ گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈاکوں کا گروہ نسوانی آواز میں لوگوں کو موبائل فون پر شادی کا جھانسہ دیکر کچے کے علاقے میں بلا لیتاہے، جب لوگ کچے کے قریب پہنچتے ہیں تو ان کو اغوا کرلیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں