سکھرمیں پولیو مہم کا تیسرا روز ،ٹیموں نے 70فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا

بدھ 22 ستمبر 2021 22:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سکھرمیں پولیو مہم کا تیسرا روز ،ٹیموں نے 70فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا ،شہریوں کے تعاون سے دو دن میں ستر فیصد ٹارگٹ حاصل کیا ،ڈی ایچ او سکھرتفصیلات کے ملک بھرکی طرح سکھر ضلع میں بھی چھ روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے پولیومہم کے دوران تیسرے روز بھی مقررہ ٹیموں نے گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس سلسلے میں رابطے پر ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر جمیل مہر نے بتایا کہ مہم۔

(جاری ہے)

کے دوران اب تک مقررہ کردہ ٹارگٹ کا ستر فیصد مکمل کرلیا گیاہے اور یہ شہریوں کے تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہوسکا ہے اگر شہری تعاون نہ کرتے تو یہ شایدممکن نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ آج صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس مبارک کے موقع پرحکومت سندھ کی جانب سیاعلان کردہ تعطیل کے باوجود ہماری ٹیموں نے اپنا کام۔جاری رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں