سندھ حکومت کے احکامات پر عمل درآمد، کرونا ویکسین نہ لگوانے والے متعدد گرفتار

بدھ 22 ستمبر 2021 23:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے ویکسین نہ لگوانے والے 20 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق سکھر کے شہر پنو عاقل میں کرونا ویکسین نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے دوران مختلف مقامات سے 20 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سکھر کے مطابق حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروئی کی گئی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کرونا ویکسین جلد از جلد لگوائیں۔

ایس ایس پی نے اعلان کیا کہ ضلع بھر میں ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے، جنہیں گرفتار کر کے قانونی کاررروائی بھی کی جائے گی۔ایس پی سکھر نے بتایا کہ آج گرفتار ہونے والے شہریوں کو تنبیہ کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں