سکھرمیں گرفتار تین جعلی نیب افسران کو جیل بھیج دیا گیا ،احتساب عدالت نے سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی

جمعرات 23 ستمبر 2021 19:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سکھرمیں گرفتار تین جعلی نیب افسران کو جیل بھیج دیا گیا ،احتساب عدالت نے سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی،تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو سکھر کی جانب سے خود کو نیب کا افسر ظاہر کرکے لوگوں اور سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والے گرفتار تین ملزمان ندیم ،ضیاء ،اور گلزار کو ان کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پرسکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا احتساب عدالت نے ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو جیل بِھیج دیا ہے اور کیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی ہیاور نیب کو انہیں دوبارہ 7 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے سماعت احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی واضح رہے کہ ملزمان کو نیب نے دو ہفتے قبل گرفتار کیا تھاگرفتار ملزمان خود کو نیب افسر ظاہر کرکے لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں