سکھرمیں پولیو ٹیموں نے 100فیصدی ٹارگٹ مکمل کرلیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 19:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سکھرمیں پولیو ٹیموں نے سوفیصدی ٹارگٹ مکمل کرلیا ،شہریوں کا مہم میں تعاون پر شکریہ ،اب کورونا ویکسی نیشن میں بھی تعاون کرکے خود کو اس وبا سے بھی محفوظ بنائیں ڈی ایچ او ڈاکٹر جمیل مہرتفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی چھ روزہ پولیو مہم جاری ہے اور پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کی خوراک دے رہی ہیں اس سلسلے میں رابطے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر جمیل احمد مہر نے بتایا کہ ہم نے سکھر ضلع میں پولیو کے حوالے سے سو فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیا ہے اور اب ٹیمیں باقی رہ جانے والے بچوں کو بھی قطرے پلانے میں مصروف ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس بار مہم۔

(جاری ہے)

کے دوران شہریوں کا بھرپور تعاون رہا ہے اور ان کے تعاون کی وجہ سے اس بار وقت سے قبل ہی ٹارگٹ مکمل کیا اس بار سکھر ضلع میں پولیو مہم ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر رہی ہے اور خاص بات یہ کہ اس بار ان لوگوں نے بھی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ہیں جو اس سے پہلے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرتے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کا تعاون لوگوں کا پولیو مہم میں رہا ہے اسی طرح کا تعاون وہ کورونا ویکسی نیشن کے دوران بھی کریں اور خود کو اور اپنے گھر والوں کو کورونا کی ویکسین لگواکر اس وبا سے بچائیں انہوں نے بتایاکہ سکھر کے کورونا ویکسی نیشن سینٹرز میں امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں لگائی جانے والی فائرزویکسین دستیاب ہے شہری آئیں اور ویکسی نیشن لگوائیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں