ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر نے پولیس کی جانب سے کورونا ویکسین نہ کرانے والے افراد کی گرفتاری کی مذمت

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر نے پولیس کی جانب سے کورونا ویکسین نہ کرانے والے افراد کی گرفتاری عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انکے خلاف درج ایف آئی آرفوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے یہ مطالبہ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھرکے منعقدہ ہنگامی اجلاس کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ شفقت رحیم راجپوت نے جنرل سیکریٹری سندر خان چاچڑ ، سنیئر ایڈوکیٹ راحب ملانو و دیگر وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ویکسین نہ کرانے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے گرفتاریاں اور ان کے خلاف درج ایف آئی آر قانون کی خلاف ورزی ہے پولیس معزز شہریوں کو گرفتار کر کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے ایسے عمل سے معاشرے میں برے اثرات پڑ رہے ہیں اگر حکومت وقت کو کورونا ویکسین کے حوالے سے سخت اقدامات کی ضرورت ہے تو وہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر کریں ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر نے منعقد اجلاس میں مشترکہ طور پرایک قرار داد منظور کرتے ہوئے کورونا ویکسین نہ کرانے والے افراد کی گرفتاری عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بالا حکام کو ایک تحریری طور پر درخواست روانہ کی ہے جس میں معزز شہریوں کے خلاف خلاف درج ایف آئی آرفوری ختم سمیت قوانین اور ایکٹ کے تحت ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں