سکھر کے منتخب نمائندگان کی عدم دلچسپی ،شہرمیں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے، ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) سکھر کے منتخب نمائندگان کی عدم دلچسپی ،شہرمیں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے، ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،شہریوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا، شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ،شہریوں کا شکوہ اور صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلی سکھر اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپروائی اور منتخب نمائندگان کی عدم دلچسپی کے باعث سکھر شہر میں جاری ترقیاتی ، نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں کیکام مکمل نہیں ہو سکے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں پرانہ سکھر ،نمائش ،قریشی گوٹھ ،نیو پنڈ ،گڈانی پھاٹک روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی و فراہمی کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار نظر آرہے تو شہر کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں ترقیاتیکاموںکے ٹھیکیدار اور سرکاری افسران کی نااہلی اور سست روی اختیار کرنے کی وجہ سے نا تو شہر کے ترقیاتی کام مکمل ہو سکے ہیں بلکہ سڑکیں بھی مزید ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، علاقہ مکینوں کے مطابق شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ، نکاسی آب کے نظام کی درستگی کیلئے ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ علاقہ مکین پریشان حال زندگی بسر کرنے پر مجبورہیں متاثرہ علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر بنیادی و بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں