قاسم آباد رکشہ مارکیٹ میں نکاسی آب نظام ناکارہ ہوگیا،نالیوں اور گٹروں کا پانی دکانوں میں داخل ہوگیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) قاسم آباد رکشہ مارکیٹ میں نکاسی آب نظام ناکارہ ہوگیا،نالیوں اور گٹروں کا پانی دکانوں میں داخل ،دکانداروں کا مچھلی مارکیٹ اور سکھر بلدیہ کیخلاف احتجاج ،نعریبازی ،درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے قاسم آباد رکشہ مارکیٹ سکھرمیں نکاسی آب نظام ناکارہ ہونے کے خلاف دکانداروں کی بڑی تعداد نے زیر قیادت رکشہ مارکیٹ کے صدر مقیم مہر،محمد عدنان،احمد ڈار ،شوکت مگسی،اسلم سومرو،طاہر گڈانی و دیگر کے مچھلی مارکیٹ اور سکھر بلدیہ کیخلاف گندے پانی میں کھڑے ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعریبازی کی اس موقع پر دکانداروں کا کہنا تھا کہ مچھلی مارکیٹ کے سیوریج نظام خراب ہوجانے کی وجہ تمام گٹر لائن بند ہوجاتی ہیں اورنالیوں اور گٹروں کا پانی گلیوں میں جمع اور دکانوں میں داخل ہوجاتا ہے جس کے باعث دکانداروں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں صفائی کا عملہ بھی گٹر لائن درست کرنے نہیں آتا ،سیوریج کا پانی دکانوں میں جمع ہونے کی وجہ گاہگ بھی نہیں آتے ہیں دکانداروں نے صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر سکھر ،ڈپٹی کمشنر سکھر ،ایڈمنسٹریٹر سکھر ،میونسپل کمشنر ،پبلک ہیلتھ انجنئیر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے نوٹس لیکر دکانداروں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں