تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جی ایم سی میڈیکل اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جی ایم سی میڈیکل اسپتال ( سول اسپتال ) سکھر کے ینگ ڈاکٹرز نے سکھر پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی زیر قیادت ڈاکٹر محبوب ، ڈاکٹر الطاف، ڈاکٹر علی اکبر ، ڈاکٹر عبدالجبار و دیگر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جی ایم سی اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعریبازی کی اس موقع پر میل و فیمل ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہم لوگ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں لیکن افسوس مراعات تو درکنار ہمیں گذشتہ چار ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہے ، ہر ماہ ہمیں آسرے دیئے جا رہے ہیں لیکن تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہے ڈاکٹرز نے حکومت سندھ و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر تنخواہیں دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں