سکھر، آج ہونے والی کھلی کچہری کا شیڈول تبدیل، کھلی کچہری 20اکتوبرکو ہوگی

پیر 27 ستمبر 2021 16:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پرصوبہ بھر میں عوامی مسائل کے حل کے لئے  کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے،اس سلسلہ میں سکھر ضلع کے لیے 28 ستمبر 2021 کو کھلی کچہری ہونی تھی جس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکھرانتظامیہ کے مطابق 28 ستمبر کو سکھرمیں منعقد ہونے والی کھلی کچہیر ی اب 20 اکتوبر 2021 کو منعقد کی جائے گی جس میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور پارلیمانی سیکریٹری ہیر سوہو شرکت کریں گی ۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ نے نیا سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں