سندہ کالیجز نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر ریجن کے زیر اہتمام اپنے حقوق کیلئے اسلامیہ کالج سکھر تا سکھر پریس کلب تا احتجاجی ریلی نکالی

جمعرات 14 اکتوبر 2021 23:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) سندہ کالیجز نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر ریجن کے زیر اہتمام ملازمین کی کثیر تعدا دنے اپنے حقوق کیلئے اسلامیہ کالج سکھر تا سکھر پریس کلب تا احتجاجی ریلی نکالی اور سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی ریلی و مظاہرے کی قیادت ایسوسی ایشن کے رہنماعنایت اللہ نائچ، جان محمد راجپوت، خالد منگی ،حضور بخش قریشی اور دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں اور ملازمین کا کہنا تھا کہ کالیج سائیڈ کے نان ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ مسلسل نا انصافیاں ہو رہی ہیں نا تو ٹائیم اسکیل دیا جا رہا ہے اور نا ہی پروموشن الٹا دیگر مراعات بھی مہیا نہیں کی جا رہی ہے اب بالا افسران نے کراچی میں ریجنل ڈائریکٹر عبدالباری انڈھڑ کو تعینات کر دیا ہے جن کی جانب سے ملازمین کے ساتھ ظلم اور زیادتیاں کی جا رہی ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں، ملازمین نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر کراچی کالجز عبدالباری انڈھڑ کو فی الفورہٹا کر ملازمین کو انکے جائز حقوق فراہم کئے جائیں بصورت دیگر احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں