تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جی ایم سی میڈیکل اسپتال سکھر کے ینگر ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جی ایم سی میڈیکل اسپتال ( سول اسپتال ) سکھر کے ینگ ڈاکٹرز نے اسپتال کے احاطے میں زیر قیادت ڈاکٹر محبوب ، ڈاکٹر الطاف، ڈاکٹر علی اکبر ، ڈاکٹر عبدالجبار و دیگر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جی ایم سی اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعریبازی کی اس موقع پر میل و فیمل ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہم لوگ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں لیکن افسوس مراعات تو درکنار ہمیں گذشتہ چار ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہے ، ہر ماہ ہمیں آسرے دیئے جا رہے ہیں لیکن تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہے ڈاکٹرز نے حکومت سندھ و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر تنخواہیں دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments