سکھر میں جشن عید میلادالنبیﷺکے سلسلے میں دریائے سندھ میں کشتی ریلی کا انعقاد

پیر 18 اکتوبر 2021 17:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) سکھر میں جشن عید میلادالنبیﷺکے سلسلے میں دریائے سندھ میں کشتی ریلی کا انعقاد، دریائے سندھ کی فضائیں اور لہریں اور فضادورود سلام اور سرکار کی آمد مرحبا کی صداؤں سے گونج اٹھیں، ہمیں سرکار کی آمد کا جشن منانے سے کوئی نہیںروک سکتا,علماء کرام و مذہبی رہنماؤں کا خطاب، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں تقاریب, پروگرامز اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کی جانب سے دریائے سندھ میں کشتی ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی شرکا ء ریلی کے نعروں کے باعث دریائے سندھ کی فضا اور لہریں دورود وسلام اورمرحبا یا رسول اللہ کی صداؤں سے گونج اٹھی ریلی لب مہران سے شروع ہوئی ریلی کے شرکاء نے دریائے سندھ کے عین وسط میں واقع صوفی بزرگ حضرت خواجہ خضر کی درگاہ پر حاضری دی اور ملک کی سلامتی ,خوشحالی ترقی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی ، اس موقع پرجے یوپی کے مرکزی رہنما مشرف محمود قادری,سید حامد محمود شاہ فیضی ، حافظ محبوب سہتو ، مولانا محمد عثمان فیضی سمیت ودیگر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی آمد کا جشن منانا بھی ایک سعادت ہے اور ہم کسی بھی طور یہ سعادت منانے سے نہیں روک سکتے ریلی کے اختتام پر بھی ملک کی سالمیت استحکام ,خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments