تمام اہل امیدوار اپنے امتحانی فارم بغیر کسی لیٹ فیس کے 18 نومبر 2021 تک جمع کراسکتے ہیں ،اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ

پیر 18 اکتوبر 2021 17:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے ناظم امتحانات رفیق احمد پلھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تعلیمی سال 2021 کے لیے اورینٹل لیگویجز کے امتحانات کے لیے تمام اہل امیدوار اپنے امتحانی فارم بغیر کسی لیٹ فیس کے 18 نومبر 2021 تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ 18 نومبر 2021 کے بعد 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کراسکتے ہیں مزید معلومات کے کے لیے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments