عید میلا دالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھرپور جوش اور جذبے کے ساتھ منانے کے لیے تمام تر انتظامات کیے جائیں،کمشنر سکھر ڈویژن

پیر 18 اکتوبر 2021 17:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) کمشنر سکھر ڈویڑن شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ سکھر، گھوٹکی اور خیرپور اضلاع میں عید میلا دالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھرپور جوش اور جذبے کے ساتھ منانے کے لیے تمام تر انتظامات کیے جائیں اس مبارک مہینے میں صبر و تحمل کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو برقراررکھنا ہمارا فرض ہے کیونکہ کائنات کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھجنے والے کا بھی یہی درس عظیم ہے سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمپر عمل درآمد سے ہی معاشرے کی بہتری مضمر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں 12 ربیع الاول کے انتظامات کی حتمی شکل دینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بریگیڈئیر ندیم، سکھر،گھوٹکی اور خیرپور کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، میونسپل کارپوریشن سکھر ایڈمنسٹریٹر، علمائکرام، انتظامی افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر ڈویڑن شفیق احمد مہیسر نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور ملت کو یکجا رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ کمشنر سکھر ڈویڑن نے میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز کے افسران کو ہدایت کی کہ 12 ربیع الاول کے تمام جلوسوں اور پروگراموں کے لیے پیشگی صفائی ستھرائی سمیت دیگر کاموں کو مکمل کریں۔

انہوں نے سیپکو چیف کو ہدایت کی کہ اس مبارک مہینے میں منعقدہ پروگراموں اور جلوسوں کے روٹس پر کاانٹی جنسی پلان کے مطابق لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کریں۔ کمشنر سکھر ڈویڑن نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی کہ اسپتالوں اور ایمرجنسی وارڈوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنائیں جبکہ میڈیکل کیمپوں میں ایمبولینس اور ادویات سمیت دیگر امور کی نگرانی کریں۔

رینجرز کے بریگیڈیئر ندیم نے اجلاس میں علماء کرام سمیت دیگر انتظامی افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ماہ مبارک میں منعقدہ جلوسوں اور دیگر پروگراموں میں ملکی حالات کے پیش نظر اتحاد بھائی چارے، یگانگت اور برداشت جیسے اصولوں پر عمل درآمد کرکے پر امن ماحول کو مزید مستحکم کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ایک امت ہونے کا عملی ثبوت نظر آئے۔ اجلاس میں سکھر، گھوٹکی اور خیرپور کے ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر انتظامی افسران نے تفصیل سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments