م*ریلوئے اراضی اور املاک پر قابضین کے خلاف محکمہ ریلوئے سکھر ایک بار پھر متحرک

= ڈی ایس آفس سکھر کے اطراف میں قائم میونسپل الاٹمنٹ کیبن ہٹوا دیں،ریلوئے اسپتال کے باہر اور ریلوئے کالونیوں میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن رشوت کے عوض ملتوی

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:05

۴سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) ریلوئے کی اراضی اور املاک پر قابضین کے خلاف محکمہ ریلوئے سکھر ایک بار پھر متحرک ہو گیا ، ڈی ایس آفس سکھر کے اطراف میں قائم میونسپل الاٹمنٹ کیبن ہٹوا دیں،ریلوئے اسپتال کے باہر اور ریلوئے کالونیوں میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن رشوت کے عوض ملتوی ، آپریشن کے باعث کیبن مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ، عملہ بااثر افراد کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزکرتا ہے اور غریب دکانداروں کو رگڑا دیا جا رہا ہے ، بالا حکام نوٹس لیں ،متاثرہ دکاندار کی دہائی تفصیلات کے مطابق ریلوئے کی ایراضی اور املاک پر قابضین کے خلاف محکمہ ریلوئے سکھر ایک بار پھر متحرک ہو گیا ،گذشتہ روز محکمہ ریلوئے سکھر ڈویڑن کے ڈی این ون جہانزیب احمد کی ہدایات پر انکروچمنٹ فورس نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈی ایس آفس سکھر کے اطراف اختتام ایوب گیٹ چاڑی پر قائم سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے الاٹمنٹ کردہ ٹائر پینچر کی کیبن ہٹوا دی آپریشن کے دوران کیبن مالکان کی جانب سے عملے کی منت سماجت کی جاتی رہی کہ ہم نے سکھر میونسپل کارپوریشن سے یہ کیبن الاٹ کرائی ہے اور اس کا باقاعدہ کرایہ ادا کیا جاتا ہے لیکن عملے نے ڈی ایس سکھر ریلوئے کے احکامات پر یہ آپریشن کہہ کر کے کاروائی جاری رکھی آپریشن کے دوران عملے کی آنکھوں سے ریلوئے اسپتال ایوب گیٹ کے باہرلگے ہوئے سبزیوں ، پینٹ شرٹ ، حلیم چائول ، روٹی و دیگر اشیائ کے اسٹال اوجھل رہے جبکہ ریلوئے کالونیوں میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن رشوت کے عیوض ملتوی دیکھائی دیتا ہے ، متاثرہ کیبن مالکان نے زرائع ابلاغ کے نمائندگان کو بتایا کہ محکمہ ریلوئے کا عملہ رشوت طلب کرتا ہے انکار کی صورت میں عملہ بااثر افراد کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے غریب لوگوں کو تنگ کرتا ہے اور ڈی ایس سکھر سمیت دیگر بالا افسران کے نام کو بدنام کرتا ہے محکمہ ریلوئے کی جانب سے قابضین کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں صرف غریب دکانداروں کو رگڑا دیا جا رہا ہے اور رشوت کے عیوض بااثر ریڑھی بانوں اور اسٹال ہولڈرز سمیت رکشہ و ٹیکسی اسٹینڈ قائم کرنے والے افراد کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے ، متاثرہ دکانداروں نے وفاقی وزیر ریلوئے ، وفاقی سیکریٹری برائے ریلوئے سمیت دیگر بالا حکام سے آپریشن کے نام پر غریب دکانداروں اور رہائیشوں کو تنگ کرنے والے عملے کا نوٹس لیکر ملوث عملے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں