غ*شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع سکھر کے زیر اہتمام عظیم الشان شان مصطفیﷺ ریلی

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:05

k سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع سکھر کے زیر اہتمام کربلا میدان روہٹری تا سکھر پریس کلب تک زیر قیادت صدر شعیہ علماء کونسل ضلع سکھر امداد حسینی الحسینی کے عظیم الشان شان مصطفیﷺ ریلی نکالی گئی شرکا ریلی کی جانب سے شان مصطفی ﷺ زندہ باد ، لیبک یار رسول اللہ،سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں سے شہر کی فضاء گونج اٹھی ریلی سکھر پریس کلب پہنچے پر شرکاء ریلی کا والہانہ پرتپاک استقبال کیا گیاریلی میں خصوصی طور پر شعیہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے شرکت کی جبکہ دیگر رہنماؤں میں ڈویڑنل صدر علامہ ریاض حسین روحانی ،میر صادق ٹالپر،علامہ اختر حسین کاظم ،برادر کاشف مہر،برادر کاظم علی شاہ،مولانا ریاض حین موریجو،برادر الھواریو،مولانا حاکم علی ھیدری،سید سیدقربان علی مولانا ظفر حسین ،محمد یوسف زنگیجو سمیت کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شعیہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی و دیگر کا کہنا تھا کہ رسول خداﷺ کی شخصیت عالمین کیلئے رحمت ہے اور عالم اسلام کیلئے ایک نمونہ عمل ہے ،امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے علماء کرام نے مزید کہا کے رسول خداﷺ نے ہمیشہ اتحا اور بھائی چارے کا درس دیا سارے مسلمان مل کر رسول خداﷺ کی زندگی پر عمل کرتے ہوئے تمام اسلام دشمن قوتوں کو شکست دے سکتے ہیں اختتام ریلی ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں