م*عوامی ورکرز پارٹی ضلع سکھر کے زیر اہتمام،ملک میں کرپشن ،مہنگائی کیخلاف ا حتجاج

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) عوامی ورکرز پارٹی ضلع سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی کثیر تعداد نے آئی یم ایف کی پالیسیوں ،ملک میں کرپشن ،مہنگائی،اور آئی ایم ایف کے نعرے پر آنے والی عمران حکومت کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے زیر قیادت عتیق الرحمن،کامریڈ نبن ،رفیق انڈھڑ،دلبر بھٹو،مجید نواز مغل،ضیاء بھٹی،حکمم زنگیجو،امجد لاڑک،سچل ھٹی شاہ محمد انڈھڑو،عبدالحمید شیخ و دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا اور نعریبازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی غلم بن چکی ہے اور اس کے حکم پر آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی شرطیں پوری کرنے کیلئے ملک کی غریب عوام کا خون چوسا جارہا ہے ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی وجہ لوگ پریشان حال زندگی بسر کررہے ہیں اب مزید مہنگائی کرکے ان سے جینے کا بھی حق چھینا جارہا ہے جو سراسر ظلم ہے عوامی ورکرس پارٹی عوام دشمن پالیسیوں کی مذمت کرتی ہے اور بالا حکام سے ملک میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہمی کا پرزور مطالبہ کرتی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں