سکھرمیں صوبائی وزیر کی کھلی کچہری،ایریگیشن ملازمین کا احتجاج

پیر 25 اکتوبر 2021 23:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) سکھرمیں صوبائی وزیر کی کھلی کچہری،ایریگیشن ملازمین کا احتجاج ،سرکٹ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش ،پولیس نے روک لیا ،بلاول بھٹو کے احکامات کے باوجود ہمارے مسائل حل نہیں کیے جارہے۔ہیں ،مظاہرین تفصیلات کے مطابق سکھرکے سرکٹ ہاؤس میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی جاری کھلی کچہری کے دوران محکمہ ایریگیشن کے سیکڑوں ملازمین نے سرکٹ ہاؤس کے باہر سیکریٹری ایریگیشن و دیگر حکام۔

(جاری ہے)

کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرین نے احتجاج کے دوران سرکٹ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش مگر پولیس نے انہیں روک لیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام مطالبات جائز ہیں جن کے حل کے لیے ہم نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ان کے دورہ گھوٹکی کے دوران ملاقات کی تھی جس کے دوران انہوں نے ہمارے مسائل اور مطالبات پر چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری ایریگیشن کو انہیں حل کرنے کی ہدایات کی تھیں مگر افسوس ہے کہ اس وقت تک ان پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات پر پیش رفت نہ کی گئی تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں