محکمہ ریلوئے سکھر ٹرینوں میں مسافروں کو سفری سہولیات دینے میں ناکام

سفری سہولیات نہ ملنے پر مسافروں کا سکھر اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ ، وفاقی وزیر ریلوئے ، ڈی ایس ریلوئے سکھر سمیت دیگر ریلوئے حکام کے خلاف نعریبازی ، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ

منگل 26 اکتوبر 2021 23:33

سکھر(آن لائن) محکمہ ریلوئے سکھر ٹرینوں میں مسافروں کو سفری سہولیات دینے میں ناکام ، سفری سہولیات نہ ملنے پر مسافروں کا سکھر اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ ، وفاقی وزیر ریلوئے ، ڈی ایس ریلوئے سکھر سمیت دیگر ریلوئے حکام کے خلاف نعریبازی ، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوئے پاکستان اپ اور ڈا?ن چلنے والی مسافر ٹرینوں میں مسافروں کو سفری سہولیات دینے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے ، گذشتہ روز سفری سہولیات نہ ملنے پر مسافروںکی کثیر تعداد نے جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ کی قیادت میں سکھر اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وفاقی وزیر ریلوئے ، ڈی ایس ریلوئے سکھر سمیت دیگر ریلوئے حکام کے خلاف نعریبازی کی مظاہرے میں شامل جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ ، حبیب خان ، وقار پٹھان ، نعیم الدین ، جلال خان ، لئیق شیخ، رشید خان و دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ریلوئے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے دعوئے تو کرتی ہے لیکن افسوس محکمہ ریلوئے مسافروں کو سفری سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، سکھر ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ، سیٹیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پنکھے اور لائٹ خراب ،حالانکہ واش روم میں پانی و لوٹے تک نہیں ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو اپنے اہلخانہ سمیت بچوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شکایات کے باوجود ڈیوٹی پر موجود ریلوئے کا عملہ کان دھرنے کو تیار نہیں ہے الٹا مسافروں کو شکایت پر ریلوئے پولیس کی سرپرستی میں حراساں کیا جا رہا ہے ، مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود ٹرینوں میں سفری سہولیات نہ ملنے لمحہ فکریہ بنتا جا رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے محکمہ ریلوئے پاکستان کا واحد قومی ادارہ ہے جسے جان بوجھ کر تباہی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے سکھر ریلوئے اسٹیشن ، روہڑی ریلوئے اسٹیشن سمیت ملک کے دیگرریلوئے اسٹیشنوں کی حالت بھی ابتر ہو تی جا رہی ہے مظاہرین ، مسافروں و شہری حلقوں نے ، چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعظیم پاکستان ، وفاقی وزیر ریلوئے ، سیکریٹری ریلوئے ، ڈی ایس ریلوئے سکھر ڈویڑن سمیت دیگر بالا حکام سے پاکستان ریلوئے کے زیر انتظام چلنے والی مسافر ٹرینوںمیں مسافر حضرات کو سفری سہولیات مہیا نہ کرنے والے عمل کا نوٹس لیکر مسافر وں کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں