سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کا انکشاف

ًسماجی تنظیم کا ٹھیکیدارسمیت انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،نعرے بازی ،ترقیاتی کاموں کا فنڈز لگانے کے بجائے جیبوں میں ڈالا جارہا ہے ملوث افراد کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 26 اکتوبر 2021 23:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کا انکشاف،سماجی تنظیم کا ٹھیکیدارسمیت انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،نعرے بازی ،ترقیاتی کاموں کا فنڈز لگانے کے بجائے جیبوں میں ڈالا جارہا ہے ملوث افراد کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینیکا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں کی جانب سے ناقص میٹریل استعمال کے انکشاف ہوا ہیگزشتہ روز نوجوان اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام قریشی گوٹھ نزد بجارانی چوک پر علاقے میں ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیدار کی جانب سے ناقص میٹریل اور کام مکمل نہ کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے زیر قیادت چئیرمین نوجوان اتحاد سکھر نعیم بلوچ ،خادم ماکو ،غلام حسین جسکانی و ودیگر کا کہنا تھا کہ سکھر انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سمیت متعلقہ کاموں کے ٹھیکیدارکی ناقص پالیسیوں کے باعث شہر سکھر کے مختلف علاقوں سمیت قریشی گوٹھ ،بجارانی چوک ،شر چوک تا نمائش چوکی پرانہ سمیت دیگر کے ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال ہورہا ہے تین کروڑ روپے کے فنڈز کے باوجود قریشی گوٹھ میں جاری ترقیاتی کام ٹھیکیدار فرحان پٹھان کی ناقص کارکردگی کی بدولت مکمل نہیں ہوسکے علاقے کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں نالیاں اور اورگٹر کھلے ہوئے ہیں نکاسی آب کا نظام تباہ ہوچکا ہے علاقہ مکینوں کی شکایات کے باوجود متعلقہ محکمے کے افسران اور ٹھیکیدار کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ٹھیکیدار نے جو کام کرائے ہیں اس میں بھی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے ناتجربے کاری ،نااہل ٹھیکیدار ، ناقص پالیسی و پلاننگ کی وجہ سرکاری خزانے کو ہر بار کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اگر عوام کا پیسہ عوام پر خرچ نہیں ہوگا تو ترقی کیسے آئے گی مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلی سندھ ،صوبائی وزیر بلدیات سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیگر بالا حکام سے ترقیاتی کاموں کے باعث شہر کو تباہ کرنے والے عمل کا نوٹس لیکرقریشی گوٹھ کے علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے سمیت سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں