ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آج یوم سیاہ اور اظہار یکجہتی آگاہی واک ہو گی

منگل 26 اکتوبر 2021 23:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف یوم سیاہ اور اظہار یکجہتی آگاہی واک 27 اکتوبر کو کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ، : ڈپٹی کمشنر سکھر آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری شہریوں پر کیے جانے والے ظلم و جبر کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ 27 اکتوبر 2021 کو منایا جائے گا اس سلسلے میں آگاہی واک میونسپل اسٹیڈیم تا پریس کلب تک کی جائے گی جس میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری افسران، سول سوسائٹی، وکلاء، اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ ، اساتذہ ، شہری، انجمن تاجران، نجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں