سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے الزامات کو چیلنج نہیں کیا تو ان الزامات کو درست مانا جائے گا،خورشید شاہ

جمعہ 26 نومبر 2021 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیک میں اگر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے الزامات کو چیلنج نہیں کیا تو ان الزامات کو درست مانا جائے گا،ہم میڈیا کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں اورتنقید برداشت کرتے ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ لیگی رہنما مریم نواز کا ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرنا اچھی بات ہے،امید ہے کہ مریم نواز شاید آئندہ ایسا نہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ دعا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگا الزام جھوٹ ہو، تاہم اگر ثاقب نثار نے چیلنج نہ کیا تو الزام درست مانا جائے گا۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت سے متعلق بتایا کہ پی پی دور میں میڈیا کو اشتہارات برابری کی بنیاد پر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ہر سیاسی جماعت کا اپنا بیانیہ ہوتا ہے،اتحاد اور چیز ہے،بیانیہ اور چیز ہوتی ہے۔ملکی سیاسی حالات پر انھوں نے کہا کہ آئینی راستہ یہی ہے کہ ان ہائوس تبدیلی لائی جائے،کیوں کہ حالات بگڑنے اور انارکی پھیلنے کے نتائج خطرناک ہونگے، کرپشن ختم کرنے کے ذمہ دار ادارے ہی کرپشن کی اصل بنیاد ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ دعا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اسٹیبلشمنٹ کے بجائے عوام کا انتخاب ہو۔ انھوں نے کہا کہ ٹروتھ کمیشن بنا کر تمام سیاست دانوں اورآمروں کا احتساب کیا جائے،ججوں کی ٹیپس پہلے بھی آتی رہی ہیں لیکن کسی ذمہ دار کا کچھ نہیں بگڑا،اپنے عہدے سے انصاف کے بجائے دیگر کام ہونگے تو ٹیپس آتی رہیں گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں