سندھ میں کسی بھی افسوسناک واقعہ پر وزیراعظم نوٹس نہیں لیتے ،کھیل داس کوہستانی

پیر 29 نومبر 2021 20:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ صوبہ سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی بھی افسوسناک واقعہ رونما ہوتا ہے تو نا وزیر اعظم پاکستان اور نا ہی وزیر اعلی سندھ ایکشن لیتے ہیں ایسا لگتا ہے حکمران بے بس ہو گئے ہیں ، ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر ت ترقی سمیت ملک کی عوام کے بے لوث خدمات کیں ہیں اور ہمیشہ کرتی رہے گی موجودہ حالات میں ن لیگ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں دس محرم الحر م کو لاپتہ ہونے والے پریا کمار ی کے ورثاسریش کمار ، دینو مل ، مکھی ایشور لعل و دیگر سے ملاقات اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ن لیگ سکھر اور خیرپور کے رہنما سعید بلیدی،درشن لال ،عبدافتاح، نصیر ڈیتھو،عالم خاسخیلی،صدام تھیبو اور معروف شاعر مختیار ملک بھی ہمراہ تھے، کھئیل داس کوہستانی اور چاچا سریش کمار اور دینو مل سے تفصیلات معلوم کی واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ورثاکو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، کھیئل داس وکوہستانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ واقعہ موجودہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ، لاپتہ بچی کو بازیاب کرانے میں ناقص کارکردگی دیکھائی جا رہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ لاپتہ پریا کماری کو فی الفور بازیاب کرا کے ورثامیں پائی جانیوالی بے چینی دور کی جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں