سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے جون میں بازیاب دو نایاب عقابوں کو آزاد کردیا

پیر 29 نومبر 2021 23:52

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے جون میں بازیاب دو نایاب عقابوں کو آزاد کردیا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق آزاد کیے گئے عقابوں میں پہلی بار سٹیلائٹ ٹریکرز استعمال کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق سیٹلائٹ ٹریکرز ان عقابوں کی پشت پر نصب کئے گئے تھے، جس سے عقابوں کے مقام، رفتار، غذا اور ماحول کی معلومات میں مدد ملے گی۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق عقاب صدر کی ایمپریس مارکیٹ میں غیرقانونی طور پر فروخت کے لئے رکھے گئے تھے، اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے دکان پر چھاپہ مارا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں