ڈیل یا سیاسی دباؤ ،سکھر ڈویژن میں میڈیکل اسٹور کو جعلی لائسنس کے اجراء کا معاملہ دبا دیا گیا

منگل 30 نومبر 2021 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ڈیل یا سیاسی دباؤ ،سکھر ڈویژن میں میڈیکل اسٹور کو جعلی لائسنس کے اجراء کا معاملہ دبا دیا گیا، انسداد رشوت ستانی محکمے نے تحقیقات ہی بند کردیں ،سکھر ڈویڑن میں جعلی ادویات کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق سکھراور لاڑکانہ ڈویڑنوِں میں جعلی ادویات کی فروخت اور سیکڑوں میڈیکل اسٹورز کو جعلی لائسنس کے اجرائ کا معاملہ جس کی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن سکھر کررہا تھا دبا دیا گیا یے اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی لائسنس کے اجراء کے پیچھے مافیا نے محکمہ اینٹی کرپشن سکھر کے افسران سے لاکھوِں روپے کی ڈیل کرکے دبا دیاہے اور اس حوالیسے کی جانے والی تحقیقات بند کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے سکھر ڈویڑن میں میڈیکل اسٹورز پر دونمبر اور جعلی ادویات کی فروخت دوبارہ بڑھ گئی ہے اور انسانی جانوں سے کھلے عام کھیلا جارہاہے مگر اسے روکنے والا کوئی نہیں ہے واضح رہے کہ جعلی لاسنس مافیا اور محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے درمیان ہونے والی ڈیل سے قبل تحقیقات کے دوران بڑے بڑے انکشافات سامنے آئے تھے کہ سکھر ،گھوٹکی اور خیرپور ضلع میں صرف چند سو میڈیکل اسٹورز ہیں جو اصلی لائسنس ر۔

(جاری ہے)

چل رہے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے میڈیکل اسٹورز ہیں جن کے لائسنس جعلی ہیں کیونکہ ان کے لائسنس کا کوئی ریکارڈ محکمہ صحت کے حکام کے پاس موجود نہیں ہے اور تحقیقات کے دوران محکمہ صحت نے اس کی تصدیق بھی کی تھی اس صورتحال پر سکھر ڈویڑن کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیب سے اس سلسلے میں کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں