آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سکھر کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں دفتروں کی تالا بندی

منگل 30 نومبر 2021 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سکھر کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں دفتروں کی تالا بندی کرکے کام چھوڑ ہٹرتال احتجاجی سلسلہ جاری ، میونسپل دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا، نعریبازی مطالبات منظور ہونے تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان،بالا حکام سے بلدیاتی ملازمین کیساتھ ہونی والی ناانصافیوں کا نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ تفصیلات کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سکھر کی جانب سے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی دفتروں کی تالا بندی کرکے کام چھوڑ ہٹرتال کی اور بلدیہ اعلی سکھر کے دفتر کے باہردھرنا دیکر فلک شگاف نعریبازی کی دھرنے کی قیادت آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے رہنما عبدالمجید جسکانی ،دانش قریشی ،محمد آصف خان،شاہد جتوئی،ارباب کیریو ،طارق حسین سولنگی،سعید مہر ،صداقت زنگیجو و دیگر کررہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ ملازمین میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ رہی ہے ہمارے پر امن احتجاجوں کے باوجود ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہورہے ہیں ملازمین کراچی سے کشمور تک عوام کی خدمت کررہے ہیں لیکن انکے مسائل حل ہونے نہیں کئے جارہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے رہنماؤں نے مزید کہا کے ہمارے احتجاج کے بعد سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے یقین دہانی کرائی تھی کے تنخواہیں اور پنشن آن لائن ٹریثریری کرائینگے لیکن اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا جس پر دلبرداشتہ ہوکر دفاتروں کی تالا بندی اور کام چھوڑ احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں رہنماوں نے بالا حکام سے بلدیاتی ملازمین کیساتھ ہونی والی ناانصافیوں کا نوٹس لیکر ملازمین کے جائز حقوق فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر حالات کی تمام ذمہ داری متعلقہ محکموں پر عائد ہوگی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں