سندھ پولیس میں اعلی سطح کے تبادلے ،شرجیل کھرل سکھر،پیرمحمد شاہ حیدرآباد کے ڈی آئی جی مقرر

منگل 30 نومبر 2021 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) سندھ پولیس میں اعلی سطح کے تبادلے ،شرجیل کھرل سکھر،پیرمحمد شاہ حیدرآباد کے ڈی آئی جی مقرر ،ایس ایس پی گھوٹکی کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ،پولیس زرائعکے مطابق سندھ پولیس میں اعلی سطح کے پولیس تبادلے کیے گئے ہیں اور شرجیل کریم کھرل کو ڈی آئی جی سکھر،پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی حیدرآباد،خادم حسین رند کو ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد ،احمد یار چوہان کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور عمران یعقوب کو ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس کراچی مقرر کیا گیا ہے اسی طرح ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کا سی سی پی او تبادلہ کردیا گیا ہے اور وہاں سے اظہر خان مغل کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ایس پی گھوٹکی تعینات کردیا گیاہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں