ْشوہر نے مکان پر قبضہ کرلیا ،تحفظ فراہم کیا جائے ،نیو پنڈ کالونی کی رہائشی خاتون کی اپیل

منگل 30 نومبر 2021 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) شوہر کے مظالم کا شکار مائیکرو کالونی نیو پنڈ سکھر کی مکین نجمہ دختر گلشیر شیخ نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسکے شوہر واحد بخش شیخ نے کئی لوگوں سے قرض لیا ہوا ہے اور قرض اتارنے کیلئے مجھے جسم فروشی کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے انکار پر تشدد کانشانہ بنا کر میرے والد کی ملکیت میں ملنے والے گھر پر قبضہ کرلیا اور مجھے نکال دیا ہے میں بے یار و ومددگار انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں شکایات پر میرا شوہر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے خاتون نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں