واپڈا کی نجکاری،فری یونٹ ختم کرنے کے خلاف ہائیڈرولک یونین کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 2 دسمبر 2021 20:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) واپڈا کی نجکاری،فری یونٹ ختم کرنے ،اسٹاف کی کمی ،بھرتی نہ ہونے سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں واپڈا ملازمین کی کثیر تعداد نیآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک لیبر یونین سکھر ریجن کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ،ملازمین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے دھرنا جلسے کی شکل اختیار کرگیا دھرنے کی قیادت آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک لیبر یونین سکھر ریجن کے رہنما شجاعت علی گھمرو،سید زاہد حسین شاہ،عبدالرؤف دایو،ڈاڈا دیدار،غلام حسین ،نذر میمن،ہدایات اللہ،عقیل احد ،اشفاق مہر،خلیل ڈومکی و دیگر رہنما کررہے تھے جبکہ سیپکو ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سکھر کے رہنماؤں علی مردان شیخ،عبدالمجید جسکانی ،سعید مہر،ارباب کیریو ،دانش قریشی و دیگر نے بھی دھرنے میں شرکت کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہناؤں کا کہنا تھا کہ حکومت عقل کے ناخن لیں ملکی ادارے آئی ایم ایف کے کہنے پر ہرگز گروی نہ رکھیں اس وقت ملک نازک حالات سے گذر رہا ہے افواج پاکستان کی ملکی خدمات کے بعد ملک کو اندھیرے سے بچانے کیلئے واپڈا ملازمین کی قربانیاں کسی ڈھکی چھپی نہیں ہے،لیکن افسوس ملک کی معشیت چلانے والے اداروں کی نجکاری کرکے ملازمین کو بے روزگار کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،ملازمین اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہوئے شہادت حاصل کررہے ہیں ہمیں مجبور نہ کیا جائے ورنہ ملکی معشیت چلانے والے ہاتھ ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیں ہم نے جانوں کی پرواہ کئے بنا ادارے کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی ہے اور اپنے حقوق کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹا جائیگا اور نجکاری کے خلاف جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو دریغ نہیں کرینگے مذکورہ رہنماؤں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر ملازمین کے جائز حقوق فراہمی سمیت نجکاری کا فیصلہ واپس لیکر ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازیں شرکاء نے رہنماؤں کی قیادت میں سرکل دفتر تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی اور ملازمین نے اپنے اپنی حقوق کیلئے نعرے لگائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں