وفاق نے اپنی ہر نااہلی کا الزام سندھ پر ڈالنا وتیرہ بنالیاہے،اعجاز جکھرانی

جمعرات 2 دسمبر 2021 20:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ وفاق نے اپنی ہر نااہلی کا الزام سندھ پر ڈالنا وتیرہ بنالیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ پرویز مشرف کے دور میں دھڑا دھڑ سی این جی کے لائسنس جاری کیے گئے جس کی وجہ سے آج گیس کے بحران میں سندھ جو کہ سب سے زیادہ گیس کی پیداوار دیتاہے کو محروم رکھا جارہاہے یہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہیکہ اس کے لوگوں کو ناشتے اور کھانا تک پکانے کے لیے گیس نہیں دی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ پشاور کا جلسہ توقع سے زیادہ کامیاب رہا کیپی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں امیدواروں نے ٹکٹ کے لیے درخواستیں دی ہیں انشاء اللہ پیپلزپارٹی پہلے بلدیاتی اور بعد ازاں عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی قبل ازیں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی اپنے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں داخل ریفرنس کی سماعت پر احتساب عدالت میں پیش ہوئے لیکن سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہر کے قتل پر وکلاء برادری کی جانب سے عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں