سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے سماجی تنظیم کی جانب سے علماء کرام کے تعاون سے جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں اعلانات

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے سماجی تنظیم کی جانب سے علماء کرام کے تعاون سے جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں اعلانات ، انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو چکی ہے ، شہری اپنی مدد آپکے تحت سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے میدان میں نکلے ، علماء کرام کی شہریوں سے اپیل ، تفصیلات کے مطابق سکھر شہر بلخصوص نیو گوٹھ کے مختلف علاقوں میں سماجی برائیوں شراب ، جواء ، چرس ، افیون ، گدٹگا ، ہیرئون و دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے سماجی تنظیم راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے علاقے و دیگر اطراف کی مساجد میں جمتہ المبارک کے اجتماعات کے دوران علماء کرام کے تعاون سے اعلانات کرائے گئے اس حوالے سے راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد شریف بندھانی ، عبدالغفار بندھانی ، فہیم ، ملا ناصر و دیگر نے بتایا کہ ملک خداداد پاکستان باب السلام سندھ کے شہر سکھر کی ٹھنڈی اور پر امن فضاء کو منیشات و سماجی برائیوں نے غلیظ کر دیا ہے، سکھر انتظامیہ کی جانب سے شہر بلخصوص نیو گوٹھ میں سماجی برائیاں عروج پر ہیں ،جگہ جگہ شراب ، جواء ، چرس ، افیون ، گدٹگا ، ہیرئون و دیگر سماجی برائیوں کے دھندے ہو رہے ہیں نشاندہی اور شکایات کے باوجود متعلقہ محکمے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ بنتا جا رہا ہے سماجی برائیوں میں مبتلا ہو کر نوجوان نسل خودکشی کر رہی ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکام بالا ، انسداد منشیات و ذمہ دار محکموں نے اپنی جیب گرم کرنے کے بعد ملوث عناصروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ اجتماعات کے دوران علماء کرام نے بھی شہریوں سے سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں