سندھ کے مختلف شہروں کی طرح سکھر میں بھی یوم سندھی ثقافت کی تیاریاں عروج پر

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) سندھ کے مختلف شہروں کی طرح سکھر میں بھی یوم سندھی ثقافت کی تیاریاں عروج پر،شہر کی مختلف شاہراؤں پر سندھی ٹوپی اور اجرکوں کے اسٹال سج گئے ، سندھی ٹوپی ، اجرک ، ملبوسات کی خریداری میں اضافہ ، کورونا وائرس سے بچائو کیلئے اجرک پر بنائے گئے ماسک کی خریداری بھی زور وشور سے جاری، تفصیلات کے مطابق سندھ کی ثقافت کا اجاگر اور لوگوں میں سندھ کے کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سندھی ٹوپی اجرک ڈے کو منانے کیلئے جوش و جذبہ دیکھنے میں آ رہا ہے سکھر شہر کی مختلف شاہراؤں پر سندھی ٹوپی اجرک کی فروخت کیلئے اسٹال قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے بچائو کے سلسلے میں خوبصورت طور پرسندھ اجرک پرنٹ پر بنائے گئے ماسک کی خریداری میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے یوم سندھی ثقافت کے حوالے سے لگائے جانے والے اسٹالوں پر نوجوان طبقے سمیت بزرگ اور خواتین بھی خریداری میں مصروف دیکھائی دے رہی ہے ، اس حوالے سے سندھی ٹوپی ، اجرک ، ملبوسات کی خریداری کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ سندھ میں رہنے والے سندھ کے ثقافتی دن کو منا کر خوشی محسوس کرتے ہیں اور سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے نئی نسل میں آگہائی کے لئے زیادہ سے زیادہ ضرورت ہے تاکہ سندھ کی ثقافت کو قائم و دائم رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں